ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ممبئی میئر کے عہدے کے لیے شیوسینا کے امیدوار کو بی جے پی نے حمایت دی

ممبئی میئر کے عہدے کے لیے شیوسینا کے امیدوار کو بی جے پی نے حمایت دی

Wed, 08 Mar 2017 20:56:46    S.O. News Service

ممبئی، 8/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ممبئی میئر کے انتخابات میں بی جے پی نے شیوسینا کے میئر کے عہدے کے امیدوار کو حمایت دی ہے۔اب شیوسینا کے وشیو ناتھ پانڈرنگ مہادیشور کا میئر بننا طے ہے۔’شو آف ہینڈ س‘ میں بی جے پی نے شیوسینا کے امیدوار کی حمایت کی ہے، وہیں شیوسینا اسمبلی میں حزب اختلاف کے ساتھ نظر آ رہی ہے۔کسان کے قرض معافی کے معاملے پر اپوزیشن کی تحریک میں شیوسینا بھی شامل ہوگئی ہے۔اس سے پہلے ممبئی میں بی ایم سی انتخابات میں شیوسینا کو کانٹے کی ٹکر دینے کے بعد اب بی جے پی نے میئر کے عہدے کا الیکشن نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اب ممبئی کے میئر کا انتخاب نہیں لڑے گی، ساتھ ہی پارٹی نے ڈپٹی میئر کا الیکشن بھی نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ممبئی کی عوام کے مفادات کو دیکھتے ہوئے اور ان کی حمایت کو عزت دینے کے لیے لیا گیاہے، بی جے پی ممبئی کے مفاد میں شیوسینا کا ساتھ دے گی۔غورطلب ہے کہ 227رکنی ممبئی میونسپل کارپوریشن میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملی ہے، اس الیکشن میں شیوسینا 84نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی،بی جے پی کو 82سیٹوں پر جیت ملی تھی اور وہ معمولی فرق سے ہی شیوسینا سے پچھڑ گئی۔قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کے اس قدم کو ایک انتہائی نپاتلا سیاسی فیصلہ مانا جارہا ہے۔مہاراشٹر کے اقتدار میں شیوسینا کو بی جے پی کی حمایت حاصل ہے، ایسے میں شیو سینا  کے خلاف میئر کے عہدے کے امیدوار کو کھڑا کرنے پر بی جے پی کو ریاستی حکومت میں شیو سینا کی حمایت کھو دینے کا خوف تھا، حمایت کے اس فیصلہ کو ریاست میں اپنی حکومت بچائے رکھنے کی کوشش کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔


Share: